Lahore Ring Road in Bahria Town Lahore - Latest situation - Urdu



لاھور ہائیکورٹ کی طرف سے بحریہ ٹاؤن لاھور کی جانب سے رنگ روڈ کے خلاف لی گئی سٹے آرڈر کل خارج ھوتے ہی لاھور رنگ روڈ اتھارٹی کی طرف سے فوری اور ایمرجنسی اقدام کے طور پربحریہ کا باؤنڈری وال توڑنا اور رنگ روڈ میں آنے والے درخت اکھاڑ کر رنگ روڈ کی زمین کا قبضہ لینے سے یہ ثابت ھوگیا کہ رنگ روڈ بحریہ ٹاؤن میں اپنی پرانی الائمنٹ پر قائم و دائم ھے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور چئیرمین ملک ریاض کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، اس ایمرجنسی صورتحال پر آج بھی متاثرین کی ایک جنرل باڈی میٹنگ جامع گرینڈ مسجد کے سامنے ھوئی اور ملک ریاض کے فارم ہاؤس تک مارچ اور سڑک پر باجماعت نماز مغرب کے بعد اختتام پذیر ھوئی۔

مظاہرہ میں متاثرین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حل ھونے تک مختلفصورتوں میں احتجاج جاری رکھیں گے۔

مظاہرہ میں یہ بھی طے ھوا کہ کل 5 اگست بروز جمعہ 4 بجے سہ پہر بمقام الفلاح مسجد میں متاثرین اکھٹے ھو کر بحریہ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد ملک ریاض فارم ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ،،،، 

کمیٹی ممبران نے متاثرین سے استدعا کی ھے کہ کل میٹنگ اور دھرنے میں آتے وقت اپنے ساتھ اپنی فیمیلیز بھی ساتھ لائیں ، جبکہ دھرنے کے لئے اپنے ساتھ تکیہ ، چادر اور چٹائی بھی ساتھ لائیں ،،، کھانے اور نمازوں کا بندبست بھی وہیں ھوگا ۔ ۔ ۔


Comments